تین روزہ برسات تاحال جاری،پورا شہر قصور ، گردونواح، کھیت کھلیان اور گلی محلے پانی میں ڈوب گئے،برسات تاحال جاری،مکئی کی نئی بوئی فصل تباہ،بیشتر گھروں کی کچی چھتیں و دیواریں گر گئیں

تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پرسوں جمعرات سے وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ جاری ہے تاہم کل صبح 8 سے 2 بجے تک ہونے والی شدید برسات سے شہر قصور و گردونواح کے کھیت کھلیان گلی محلے پانی میں ڈوب گئے ہیں
خاص کر اندرون شہر کے گلی محلے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ نواحی تمام دیحات بھی جوہڑ کا منظر پیش کر رہے ہیں زیادہ بارش سے لوگوں کی کچی دیواریں اور چھتیں گر گئی ہیں
شدید بارش سے مکئی کی تازہ بوئی فصل مکمل برباد ہو چکی ہے جںس سے زمینداروں کو کافی مالی نقصان ہوا ہے
ندی نالے راجباہیں پانی سے بھر چکی ہیں جن سے پانی نکل کر کھیتوں میں داخل ہو رہا ہے
انڈیا سے نکلنے والے دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے جس سے قریبی دیہات میں سیلاب کا خدشہ ہے
خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے
تاہم برسات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث لوگ مساجد میں بار بار اذان دے رہے ہیں
لوگوں نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعائے رحم کی اپیل کی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی قصور

Shares: