2018 میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر گم ہونے والا سامان خدیجہ کو 2021 میں کیسے ملا؟

0
41

ایک خاتون نے دعوی کیا ہے کہ انہیں تین سال پہلے یعنی 2018 میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر گم ہونے والا قیمتی سامان ٹھیک تین سال بعد 2021 میں واپس مل گیا۔
خدیجہ نامی خاتون اپنی کہانی بتاتے ہوئے لکھتی ہیں کہ:
"میرے ساتھ ایک عجیب واقعہ ہوا جس کا تذکرہ اب تک میں نے ٹوئٹر پر نہیں کیا تھا، 2018 میں میرا لیپ ٹاپ بیگ اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھوگیا جس میں آئی پیڈ، کنڈل اور ہارڈ ڈسک جیسا قیمتی سامان تھا، اس وقت میری کافی بری حالت تھی لیکن کسی طرح میں یہ سب بھول گئی’۔


خاتون نے اس شخص کی ایمانداری پر ان کی تعریف کرتے ہوئے چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

خدیجہ کے مطابق 3 سال بعد 2021 میں مجھے جہلم کے ایک موبائلز کی دکان کے مالک کی کال موصول ہوئی، جو دعویٰ کررہا تھا کہ اسے میرا سامان ملا ہے، پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ وہ کس بارے میں بات کر رہا ہے لیکن پھر مجھے یاد آیا کہ میرا سامان کھوگیا تھا۔
https://twitter.com/5odayja/status/1539689518642728972
خاتون نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ‘اس شخص نے مجھے میرے سامان کی تصویر بھیجی اور میری حیرانی کی انتہا نہ رہی کہ بیگ میں ساری چیزیں ویسے ہی رکھی تھیں۔ ‘
خدیجہ کے مطابق کوئی شخص اس آدمی کے پاس یہ سارا سامان فروخت کرنے آیا تھا جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ یہ سارا مال چوری کا ہے، بعدازاں اس شخص نے ہارڈ ڈسک سے میرا نمبر نکالا اور مجھ سے رابطہ کیا۔”

Leave a reply