بھارتی لوک سبھا سے منظوری کے بعدتین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیش کر دیا گیا۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان کے لئے تاریخی دن ہے۔ 20 سے زیادہ اسلامی ممالک میں تین طلاق پر پابندی عائد ہے لہذا ہندوستان جیسے ملک میں اسے جاری نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
بھارت، راجیہ سبھا میں آج تین طلاق بل پیش کیا جائے گا
کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کی پرزور مخالفت کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کی چنداتحادی جماعتوں نے بھی اس بل کی مخالفت کی ہے۔جے ڈی یو (جنتا دل یونائٹیڈ) نے تو تین طلاق بل کی مخالفت میں ایوان سے واک آوٹ بھی کیا ہے۔
راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے ارکان پارلیمان کی جانب سے بھی بل میں ترمیم کے لیے کئی تجاویز دی گئی ہیں ۔