تین طلاق بل، مسلمانوں کے شرعی معاملات میں مداخلت قرار

0
59

جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے تین طلاق سے متعلق قانون کی منظوری کو مسلمانوں کے شرعی اور معاملات میں مداخلت قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ مرد کے جیل جانے کی سزا عورت اور بچوں کو بھی بھگتنا ہو گی۔
بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا
مولانا مدنی کے مطابق اس قانون سے مسلم مطلقہ خواتین کے ساتھ کوئی انصاف نہیں ہو گا۔ اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ مطلقہ خواتین کے دوبارہ نکاح کرنا ہی ممکن نہ رہے۔جس قوم کے لئے یہ قانون بنایا گیا ہے ا س کے نمائندوں سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

مولانا مدنی نے مزید کہا کہ طلاق بل کا مقصد مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ تین طلاق بل میں تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاونس دینے کی سہولت ہے۔

Leave a reply