30 منٹ میں تین بار زلزلہ
30 منٹ میں تین بار زلزلہ
باغی ٹی وی اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔30منٹ میں3بارزلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے.پہلازلزلہ10بج کر12منٹ پرآیا،شدت 4اعشاریہ6ریکارڈ کیا گیا..دوسری بارزلزلےکےجھٹکے10بج کر19منٹ پرمحسوس کیےگئے،دوسرےزلزلےکی شدت 5اعشاریہ 6ریکارڈ،گہرائی40کلومیٹرتھی.تیسری بارزلزلہ10بج کر50منٹ پرآیا،شدت 5اعشاریہ 2ریکارڈ،گہرائی45کلومیٹرتھی
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں غذر شگر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہنزہ اور مضافات میں زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس ہوئے جبکہ اس کا دورانیہ دس سے پندرہ سیکنڈ رہا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، میرپور، بھمبر اور کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ 6، گہرائی 42 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز جنوبی ایران تھا۔