لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سیشن کورٹ لاہور نے بالاج ٹیپو کے بھائی امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے۔
سیشن کورٹ لاہور میں جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں ملزمان قیصر بٹ اور امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اس سماعت کی قیادت ایڈیشنل سیشن جج سرفراز حسین کر رہے تھے، جنہوں نے ملزمان کے وکلا کی جانب سے پیش کی جانے والی دلائل اور درخواستوں کو سنا۔ملزم امیر فتح ٹیپو کے وکیل نے عدالت کے سامنے ایک درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ ان کا موکل بیمار ہے اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ امیر فتح کو ایک دن کی حاضری معافی دی جائے۔اس درخواست کے جواب میں، عدالت نے ملزم کی طرف سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ پر سوالات اٹھائے۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میں کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے گئے، جس کے باعث عدالت نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست ناقابل قبول ہے۔ عدالت نے امیر فتح ٹیپو کی عبوری ضمانت کو خارج کر دیا۔
واضح رہے کہ لاہور تھانہ اچھرہ کی حدود میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بیٹے حمزہ بٹ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،مقدمہ میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح،قیصر بٹ سمیت دو نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،درج مقدمے کے مطابق سائل کی والدہ کو علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا،میری والدہ ہوش و حواس میں ہیں، نے سوا دو بجے کال کر کے مجھے سارے واقعہ کے بارے میں بتایا،سائل اپنے ملازم راحت کے ہمراہ موقع پر پہنچاسائل کی والدہ نے ملزمان کو دیکھا اور پہچان لیا،والدہ نے بتایا کہ امیر فتح اور قیصر بٹ دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے سوار تھے جنہوں نے گولیاں چلائیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں شوٹرز نے پراڈو جیپ پر فائرنگ کی تھی،شوٹرز کی فائرنگ سے معروف طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ قتل، بیوی زخمی ہو گئی،واقعہ کے بعد شوٹرز فرار ہو گئے، مرنے والے کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق مرنے والا طیفی بٹ کا بہنوئی بتایا گیا ہے
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیپو کا بیٹا امیر بالاچ قتل ہوا تھا ،بالاج کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد جاوید بٹ اقبال ٹاؤن کے رہائشی تھے، تحقیقات جاری ہیں،
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار
امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا
امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے
ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد