سعودی عرب نے تیل تنصیبات پرحملےکی تحقیقات بارے اہم علان کردیا
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تیل تنصیبات پرحملےکی تحقیقات بارے اہم علان کردیا.سعودی عرب نے حالیہ حملوں بار ے رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عوام اورخطےکی حفاظت اورحملےکاجواب دینےکی صلاحیت رکھتاہے، جبکہ دوسرے طرف سعودی عرب نےتیل تنصیبات پرحملوں کےبعدایک تہائی پیداواربحال کردی، سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی اوراقوام متحدہ کےماہرین کوتحقیقات میں شرکت کی دعوت دیں گے،
ادھر وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ، حملون کی شدید مزمت کی
تفصیلات کے مطابق : سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ،وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان حملوںکی شدید مزمت کی ہے.
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ ایسی تخریب کاری اور دہشت گردی پر ہر قسم کے حملوںپر مکمل ساتھ دینے کی اظہار کیا ہے.
واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی. اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ ان حملوںبارے کہہ چکے ہیں کہ اہداف لاک کیے ہوئے ہیں اور ہتھیار بھی تیار ہیں. بس تحقیق جاری ہے.