سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے کے خلاف دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق .آصف زرداری نے یہ اعلان آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد کا آپشن دوبارہ استعمال کریں گے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا انشاء اللہ انشاء اللہ!
آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین کے خلاف دوبارہ قراداد لانے کے لیے تین ماہ کا وقت ہوتا ہے۔ ایک دفعہ جنگ نہیں جیت سکے دوبارہ جیت جائیں گے۔
ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی اپنی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں، ان کے بیانات پر ردعمل نہیں دینا چاہتا۔
واضح رہے اس قبل بھی اپویشن چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کے لیے تحریک لائی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی