اسلام آباد:تحریک لبیک پر پابندی نہیں لگ سکتی:پاکستان کے بڑے ماہرقانون کے بیان نے حکومت کے چھکے چھڑادیئے،اطلاعات کے مطابق پاکیستان کے ایک بڑے ماہرقانون نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے تحریک لبیک پرپابندی نہیں لگ سکتی ،
تحریک لبیک پاکستان پر پابندی نہ لگنے کے حوالے سے ماہر قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کا معاملہ سپریم کورٹ پر جائے گا،جماعت پر پابندی کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ سپریم کورٹ ان پر پابندیا پابندی لگانے کا فیصلہ کرے گی۔
جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا ہے کہ ہر جماعت کے اپنے نظریات ہوتے ہیں۔ابھی تک اس جماعت کے اینٹی پاکستان نظریات سامنے نہیں آئے۔تاہم ان کے مذہبی نظریات کچھ لوگوں سے مختلف ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کہتے ییں کہ جس بنا پر انہیں غدار نہیں کہا جا سکتا۔اس صورتحال میں میرے خیال سے سپریم کورٹ یہی کہے گی کہ آپ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی نہیں لگا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیر داخلہ کی کمزوری ہے کہ وہ صورتحال کو کنٹرول نہیں کر سکے۔
جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر اس بنیاد پر پابندی لگائی جا سکتی ہے کہ انہوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے جس کو کنٹرول کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے۔ہر کسی کو اپنا حق استعمال کال کرنے کا حق ہے۔لیکن اگر وہ غلطی پر ہیں تو اس کو کنٹرول کرنا وزارت داخلہ کا کام ہے