وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ حکومتی ترجیحات میں سہر فہرست ہے،
مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد
لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی )وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف نظام تعلیم کی بہتری اور طالب علموں کوبہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ـ وہ گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سکینڈری سکول وحدت روڈ میں پوزیشن ہولڈرطالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ـمیاں محمودالرشید نے کہاکہ انسانی وسائل کی ترقی ہی معاشرے کی کامیابی کی ضمانت ہے ‘ تعلیم کے شعبے کی ترقی اور طالب عملوں کو اعلی ترین سہولیات کی فراہمی سے ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے،
انہو ں نے پوزیشن ہولڈرطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے تعلیمی سفر میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی ـ انہو ں نے کہاکہ حکومت آؤٹ آف سکول بچو ںکی تعلیمی دھارے میں شمولیت کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے ـ بعد ازاں میاں محمود الرشید نے پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں سولر پینل اور انعامات تقسیم کئے،