تحصیل انتظامیہ اینٹی سموگ مہم میں پیش پیش

قصور
تحصیل انتظامیہ چونیاں اینٹی سموگ مہم میں پیش پیش
تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں انتظامیہ نے اینٹی سموگ مہم کا آغاز کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر چونیاں میں اینٹی سموگ مہم پر اہم اجلاس منعقد اجلاس میں فیلڈ آفیسر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور سموگ پالیسی نمائندگان کی شرکت
اجلاس میں اینٹی سموگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال اور اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں جبکہ اینٹی سموگ کے حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو اہم ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں
مذید فیصلہ کیا گیا ہے کہ سموگ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بہترین لائحہ عمل طے کیا جائے اور تمام متعلقہ محکمے تجویز کردہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے بھٹوں سے نکلنے والا دھواں دھند کی شکل میں سموگ کی شکل اختیار کر لیتا ہے سموگ کی شکل اختیار کرنے سے موسمی تاثرات تبدیل ہوتے ہیں ممکنہ سموگ کے تدارک اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے دھان کی کٹائی کے بعد پرالی کو آگ ہرگز نہ لگائی جائے کاشتکاروں کو آگاہ کیا جائے سموگ کے تدارک کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو

Comments are closed.