تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/07/IMG-20190717-WA0015.jpg)
محمد اکبر ریڈر، تحصیلدار سرگودھا کو اینٹی کرپشن سرگودھا نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اورمحمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مزمل عباس سکنہ سرگودھا نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو اطلاع دی کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے تحصیلدار کاریڈر محمد اکبر مجھ سے رشوت مانگ رہا ہے۔جس پر محمد شہبارشاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے عصمت اللہ بندیال، سرکل آفیسرہیڈ کوارٹر، اینٹی کرپشن سرگودھاکو ریڈر کرنے کی ہدایت دی۔ جس پر سرکل آفیسر نے تحصیل آفس سرگودھامیں عقیل چوہدری، سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کی نگرانی میں ریڈ کر کے ملزم محمد اکبر، ریڈر/کلرک، تحصیلدار سرگودھا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ رشوت کی رقم مبلغ3ہزار روپے ملزم سے موقع پر برآمد کرکے مقدمہ نمبر17/2019تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔