تعلیم کے لیے صرف ساڑھے 4 ارب روپے رکھنے کی تجویز
تعلیم کے لیے صرف ساڑھے 4 ارب رکھنے کی تجویز
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مالی بجٹ 2020 ،21 میں تحریک انصاف نے تعلیم کے شعبے میں صرف ساڑھے چار ارب روپے تعلیم کے لیے مختصکیے ہیں. جو کہ پورے بجٹکا چار فیصد بھی مشکل سے بنتا ہے .
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے 70 کھرب 13 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کی، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے آئندہ مالی سال 2020-2021 کے لیے 71 کھرب 30 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گیارہ فیصد کم ہے۔
حماد اظہر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی ہوئی، پی ٹی آئی حکومت نے تجارتی خسارہ 31 فیصد کمی کی، 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 21 فیصد کمی کی گئی، تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر سے کم ہو کر 15 ارب ڈالر رہ گیا، ایف بی آر کے ریونیو میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔