میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے قلیل مدت میں ریکارڈ یوزر حاصل کر لیے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، میسجنگ اور سوشل میڈیا ایپ نے بہت تیزی سے اعزاز اپنے نام کرلیا ، ٹیلی گرام ایپ جس کو واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے بعد بہت پزیرائی ملی .اس نے صرف 72 گھنٹوں میں‌ دنیا بھر میں 25 ملین یعنی اڑھائی کروڑ صارف حاصل کرنے کے سنگ میل کو عبور کر لیا ہے . اتنے قلیل وقت میں اس قدر اضافے کے بعد ٹیلی گرام کے 500 ملین ایکٹو یوزر ہو چکے ہیں.

واضح رہے کہ واٹس ایپ پر ذاتی معلومات شیئر کرنے سے متعلق قواعد و ضوابط کی تبدیلی پر بننے والے تنازع کے بعد سے سگنل اور ٹیلی گرام نامی پیغام رساں ایپس کو دنیا بھر سے کثیر تعداد میں افراد نے ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے دو ارب سے زیادہ صارفین سے کچھ روز قبل فیس بک سے مواد شیئر کرنے سے متعلق اجازت مانگی تھی اور یہ شرط رکھی تھی کہ اسے قبول نہ کرنے کی صورت میں یہ صارفین آٹھ فروری کے بعد سے واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یہ قواعد و ضوابط برطانیہ اور یورپ میں تو لاگو نہیں ہوں گے، البتہ یہ نوٹیفیکیشن تمام صارفین کو بھیجا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے سامنے آنے والی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے باعث صارفین کو شاپنگ اور ادائیگیوں جیسے فیچر میسر ہوں گے۔

Shares: