عامر خان کی نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا“ ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن کچھ تنازعات میں بھی گھری ہوئی ہے ۔لال سنگھ چڈھا میں عامر خان ،کرینہ کپور، مونا سنگھ کے علاوہ تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا نے پہلی بار عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے انہوں نے حال ہی میں لیجنڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنا کام اور پروفیشنلزم باراں برس میں نہیں سیکھا جتنا پینتالیس دن میں عامر خان سے سیکھا ہے انہوں نے مجھے چھوٹی سے چھوٹی بات بھی خوبصورت انداز میں سمجھائی ۔عامر خان ہمیشہ کونٹینٹ کی بات کرتے ہیں اور کونٹینٹ کی بات بھی سب سے پہلے کرتے ہیں باکس آفس نمبرز کی بات نہیں کرتے ان کو باکس آفر نمبرز کی فکر نہیں ہوتی ۔ ناگا چیٹانیا نے ایک انٹرویو
میں بتایا کہ عامر خان نے انہیں خود کال کی اور کہا کہ میں نے آپ کی کچھ پرفارمنس دیکھی ہیں اس لئے آپ کو یہ کردار آفر کررہا ہوں۔ میں نے فون پر کچھ چیزیں عامر خان کے ساتھ ڈسکس کیں لیکن فائنل ڈسکشن کے لئے ممبئی پہنچا ،جب فائنل ڈسکشن ختم ہوئی تو میں نے حامی بھر لی ۔ ناگا چیٹانیا کا کردار اس فلم میں ایک آرمی آفیسر کا ہے جو عامر خان کے کریکٹر لعل سے دوستی کر بیٹھتا ہے ۔فلم کو عامر خان اور کرن راﺅ نے پرڈیوس کیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ سے متاثر ہے ۔فلم رواں برس اگست کے مہینے میں ریلیز ہو گی۔