اسکردو: درجہ حرارت منفی 25 ریکارڈ، دریابرف بن گئے ندیاں بہتی بہتی رک گئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں درجہ حرارت منفی 20، جب کہ بالائی علاقوں میں منفی 25 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث دریابرف بن گئے اورندیاں منجمند ہوگئیں۔
’’الٹرا ساؤنڈ لیزر‘‘کی نئی ٹیکنالوجی متعارف،طب کے میدان میں انقلاب برپاکردے گی
تفصیلات کے مطابق اسکردو سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد خشک سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، شدید سردی کے سبب دریائے شیوک اور ندی نالے بھی جم گئے ہیں۔بالائی علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جمنے سے مختلف مقامات پر پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جب کہ شیلا، شغرتھنگ اور گلتری میں دواؤں اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اسکردو، شغرتھنگ، گلتری اور شیلا کا زمینی رابطہ بھی بحال نہیں ہو سکا ہے۔
بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کوپاکستان کیوں نہیں آنے دیا جارہا،اہم وجہ مگرحیران کردینے والی…
کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، 24 گھنٹے کے دوران بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سردی کی اس لہر کا پورے خطےمیں بھی اثرہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے میدانی علاقوں میں بھی اس وقت سخت سردی پائی جارہی ہے








