مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی نئی سازش 50ہزار مندربنانے کے لیے سروے شروع کردیا۔

0
35

شہباز اکمل جندران۔

باغی انویسٹی گیشن سیل۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی نئی سازش 50ہزار مندربنانے کے لیے سروے شروع کردیا۔


بھارت سرکار غیر آ باد مندروں کے نام پر مقبوضہ وادی میں 50ہزار نئے مندر تعمیر کرنا چاہتی ہے۔
بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جے کشن ریڈی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مندر وادی میں پہلے ہی موجود تھے۔تاہم حریت پسندوں کے خوف سے ان مندروں کے پنڈت علاقہ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔جس کے باعث یہ مند ر ویران ہوگئے جبکہ بعض کھنڈر بن گئے۔اور کئی مندروں میں بھگوان کی مورتیوں کو بھی توڑا پھوڑا گیا۔

دوسری طرف کشمیر یوں نے اسے بڑی سازش قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ 50ہزار غیر آباد اور ویران مندروں کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہندووں کے بہت سے مندر اب بھی موجود ہیں۔اور مسلمان انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتے۔

کشمیری عوام اور حریت رہنما سمجھتے ہیں کہ بھارت سرکار،مقبوضہ وادی میں محض ہندو آبادی کی اکژیت ظاہر کرنا اور ہندوآبادکاری چاہتی ہے۔اور اسی لیے مرمت کے نام پر نئے مندروں کی تعمیر کی سازش رچائی جارہی ہے۔جسے کشمیر عوام کبھی بھی قبول نہیں کرینگے۔

Leave a reply