گوادر:اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا،بلوچستان کے عوام کی طویل محرومی دور ہو گی،اطلاعات کےمطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا گیا، ایم 8 شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایم 8 سے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی اور استحکام آئے گا۔
Building South Balochistan: Tender for important section of M-8 construction.Will improve connectivity of Gwadar Port,revolutionise socio-economic dev of the region,bring prosperity,address long term deprivation,Something people been waiting for decades #cpec #CPECMakingProgress pic.twitter.com/NtVk49riRF
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 20, 2020
چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے علاقے میں پایاجانے والا احساس محرومی ختم ہوگا، علاقے کے عوام کووہ سب دیا جارہا ہے جس کےوہ دہائیوں سےمنتظر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔
خیال رہے کہ اپنے حالیہ ٹوئٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر پر رات دن جاری ہے جس سے خوش حالی آئے گی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا۔