کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، 50 سالہ محمد ہاشم کام پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔
ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار محمد ہاشم کو کچل ڈالا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جو دو بچیوں کا باپ تھا۔ حادثے کے بعد لاش کو پہلے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں چھیپا سرد خانے بھیج دیا گیا۔متوفی کے بھائی کے مطابق ہاشم صبح 7 بجے نجی کمپنی میں ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوا تھا، حادثے کی اطلاع صبح 11 بجے ملی۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک کراچی میں 428 افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے 135 افراد ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر سخت کنٹرول کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
ٹرمپ کا دعویٰ امریکی میڈیا نے جھوٹا قرار دے دیا
وزیراعظم کا قطری سفیر سے رابطہ، ایران کے میزائل حملے پر تشویش کا اظہار
اسرائیلی جارحیت نے بھارت کو پاکستان کے خلاف خطرناک حکمت عملی اپنانے پر اُکسایا