راولپنڈی: خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل باجوڑ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارنے پہنچ …

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں شفیع سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

Shares: