نئی ڈرامہ سیریل تمہارے حسن کے نام کا ٹریلر جاری

0
59

صبا قمر اور عمران عباس کی ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. کہانی کو عمیرہ احمد اور سارا قیوم نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکشن ثاقب خان کی ہے. کہانی محبت، پرانی یادوں اور اداسی پر مبنی ہے. یہ سیریز ایک محبت کے سفر کی کہانی ہے جو سماجی فرسودہ خیالات، جیسے اٹل بندھن کے ثبوت کیلئے انسان کے بیک گراؤنڈاور ذات پات کے خلاف لڑائی پر مبنی ہے۔کہانی میں واضح کیا گیا ہے کہ محبت وقت اور

جگہ سے ماوراء ہوتی ہے، تمام چیلنجز اور رکاوٹوں سے لڑجاتی ہے اور محبت کرنے والوں میں ایک دوسرے کی عزت واحترام اور وفاداری کے اٹوٹ بندھن کو ثابت کرنے میں بھرپور کوشش کرتی ہے۔ صبا قمر اور عمران عباس کافی سال کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. اس ڈرامے کے حوالے سے صبا قمر کہتی ہیں کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ثاقب خان کے ساتھ فلم گھبرانا نہیں ہے کہ بعد ڈرامہ سیریل تیرے حسن کے نام میں‌کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے اور مجھے امید ہے کہ شائقین ڈرامے کو بہت پسند کریں گے.

Leave a reply