پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں علی پور روڈ، حاجی واہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آ ئی ہے-
ریسکیو 1122 کے مطابق دو مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ میں یہ حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوچ علی پور سے لاہور جا رہی تھی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس دیا اور فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جا رہا ہے۔








