منیلا :آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر: دیکھنے والے حیران بھی پریشان بھی ،اطلاعات کےمطابق فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد بجلی کڑکنے کے منظر نے دنیا کو حیران کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

مودی سرکارکے خلاف احتجاج برداشت نہیں‌،مسلمانوں کوزندہ دفن کردیں گے،مودی

عالمی ذرائع ابلاغ نے فلپائن میں پھٹنے والے آتش فشان کے متعلق بہت زیادہ خبریں شائع کرکے اس واقعہ کواورزیادہ اہمیت دے دی ہے، ادھر فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب ایک آتش فشاں پھٹ گیا ہے جس سے مسلسل دھویں، راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے، آتش فشاں کے قریب کا علاقہ مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد پر ہے، دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

 

https://web.facebook.com/watch/?v=523100055230311

 

آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کے اخراج کے باعث منیلا ایئرپورٹ کی 240 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 10 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری، دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر بھی دیکھے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں فلپائن میں آنے والے طاقتور زلزلوں سے 16 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ فلپائنی حکومت کی جانب سے مزید زلزلوں کی وارننگ جاری کی تھی۔ یہ بھی یاد رہےکہ فلپائن میں بہت زیادہ آتش فشاں پھٹتے ہیں اوراکثروبیشتریہ مناظرسوشل میڈیا پردیکھے جاسکتے ہیں‌

ٹرمپ نے فارسی میں ٹویٹ کرکے ایران کے خلاف ایرانی مظاہرین کی حمایت کردی

Shares: