ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے 4 رضا کار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
سینیٹر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکا ہوا، جس میں امن فورس کے 4 رضا کار شہید اور 8 زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کالعدم تنظیم اس حملے میں ملوث ہے، ریاست کب تک معصوم لوگوں پر ایسے حملوں کو برداشت کرتی رہے گی۔
https://twitter.com/PakSarfrazbugti/status/1486958432896774144?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1486958432896774144%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F638785
سینیٹر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سوئی حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، بلوچ ری پبلیکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث تھے۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوئی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے شہید رضا کاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔