دہشت گردوں کے حملے میں 11 پولیس افسران ہلاک

برکینافاسو: دہشت گردوں کے حملے میں 11 پولیس افسران ہلاک،اطلاعات کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے خطرناک حملے میں 11 پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 11 افسران مارے گئے۔

قبل ازیں 6 جون کو بھی برکینا فاسو میں بدترین حملے میں 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے جہاں نائیجر کی سرحد سے ملحق صوبے یاگا کے گاؤں سولہان میں دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا تھا۔

حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا تھا جبکہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری تسلیم نہیں کی تھی۔حکومت کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Comments are closed.