راولپنڈی :پاکستان کے خلاف دشمن کی مشترکہ منصوبہ بندی، ایک طرف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ تو دوسری طرف پاک افغان بارڈر کے قریب نارتھ واسٹرین ڈسٹرکٹ میں دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایف سی کے پی کے لانس نائک محمد عمران شہید اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ایف سی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس اکتوبر کے مہینے میں پاک افغان بارڈر پر افغان اور پاکستان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے سرحدی علاقے میں 6 جوان زخمی جبکہ خاتون سمیت 2 شہری بھی زخمی ہوئے تھے ۔

کنڑ صوبے کی نری ڈسٹرکٹ سے افغان سیکیورٹی فورسز نے چترال کے سرحدی گائوں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تھی ۔یاد رہے کہ ایک طرف افغان بارڈر پرپاک افواج کے کیمپ پرحملہ اوردوسری طرف لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ پاکستان کے خلاف دشمن کی مشترکہ حکمت عملی لگتی ہے،

Shares: