اسلام آباد: دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پاکستان میں‌ دہشت گردی کی وارداتوں کے متعلق شیخ‌ رشید نے کہا کہ دشمن پاکستان کا براہ راست مقابلہ نہیں کرسکتا ، وہ میں اندرسے کمزورکرنا چاہتا ہے لیکن میں‌بتادوں کہ پاکستانی نہ توڈرتے ہیں اورنہ ہی بزدل ہیں وہ دشمن کی تمام حرکتوں کوسمجتے ہیں ، وزیر داخلہ نے بلوچستان میں دہشتگرد کارروائی پر بات کی اور کہا کہ پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اندرونی وبیرونی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں بہت کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ دشمن اس علاقے میں پریشانی پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے۔ انہوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ایف سی کے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ جلد ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔

Shares: