قلات:دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ،ایک اہلکارشہید، دو زخمی

0
70
police

بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی پولیس وین پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی میں قومی شاہراہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او نزیز احمد عمرانی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ن لیگ نےنوازشریف کی ہدایت پرعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج پولیس اہلکار نزیز احمد بنگزئی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ایڈیشنل ایس ایچ او اور پولیس اہلکار عبدالماجد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

معیشت پراسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

ادھرکراچی میں کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں رضویہ سوسائٹی اسکیم 33 ،راشد منہاس روڈ،عسکری پارک یونیورسٹی روڈ پر کی گئیں۔برآمد شدہ سامان میں 2396 بیش قیمت گھڑیاں، 190 کارٹن سپلیمنٹری پاؤڈر، 3600لیپ ٹاپ ، غیر ملکی 3 ٹن پنیر اور بھارتی کاسمیٹک کے 67 کارٹن سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں جبکہ تاریخ میں پہلی بار طیاروں کا آئل اور پسٹن آئل بھی برآمد کیا گیا۔

Leave a reply