تیسرا ٹی 20 میچ، بارش جیت گئی، پاکستان کی کونسی پوزیشن؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث پاک بنگلہ دیش ٹی 20سیریز کا تیسرا میچ منسوخ کر دیا گیا،پاکستان نے 2صفر سے سیریز اپنے نام کر لی،پاکستان کی ٹی 20میں نمبر ون پوزیشن برقرار ہے،
قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تیسرے میچ کا ٹاس ڈیڑھ بجے اور میچ 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کے باعث ٹاس بھی تاخیر کا شکار رہا اور پھر 4 بج کر 31 منٹ کو کٹ آف ٹائم قرار دیا گیا کہ اگر بارش رک گئی تو میچ ہو گا وگرنہ منسوخ قرار دیا جائے گا تاہم اب میچ کی منسوخی کا اعلان کر دیا گیا.
ٹی 20سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش سے دوسرا میچ بھی جیت لیا
ٹی 20 کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرامید
تیسرا میچ دیکھنے کے لئے بارش کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم پہنچ چکی تھی. اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،
میچ منسوخ ہونے پر پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کئے جائیں گے








