ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی آن لائن نیوز کانفرنس:میچ جیتنے کےلیے فیصلے سوچ سمجھ کرکرنے ہوں گے ،اظہرعلی

0
51

لندن :ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی آن لائن نیوز کانفرنس:میچ جیتنے کےلیے فیصلے سوچ سمجھ کرنے ہوں گے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے آن لائن نیوزکانفرنس کرتے ہوئے اپنے اگلے میچ کے حوالے سے اہم گفتگو کی

نیوز کانفرنس سے گفتگوکرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا فیصلہ وکٹ دیکھنے کے بعد کریں گے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو تیسرے ٹیسٹ میں نہ کھیلانے کی باتیں ٹاک شو میں ہورہی ہونگی ،فواد عالم ابھی تک پلیئنگ الیون میں شامل ہیں

ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موسم کی وجہ سے مشکلات ہیں ،دوسرے ٹیسٹ میں مشکل صورتحال کے باوجود بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی

ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے مزید کہاکہ کپتان کی جیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ اسد شفیق سینئر کھلاڑی ہے اسے مکمل سپورٹ کررہے ہیں

تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، سب جانتے ہیں ہمارے بولرز جونیئر ہیں ان میں تجربہ کی کمی ہے،اظہرعلی نے کہا کہ ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہوں ،ڈومیسٹک میں وائٹ بال سے کھیلنا چاہتاہوں

Leave a reply