پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم،عابد علی اوربابراعظم کی سنچریاں

راولپنڈی :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم ،پاکستان کی جانب سے عابد علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سري لنکا کے اپنی اننگز 308 رنز پر ڈکلیئر کيے جانے کے بعد اپني پہلي اننگز کا آغاز شان مسعود اور ٹيسٹ کيپ حاصل کرنے والے عابد علی نے کیا

پاکستان نے اینٹی بائیوٹک کی متبادل دوا تیار کرلی

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آج پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گرگئي جب شان مسعود صرف 3 رنز پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے کپتان اظہرعلی بھي بڑي اننگز نا کھيل سکے اور 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے بابراعظم کے ساتھ مل کر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اوراپني سنچری بنائی جس کے بعد وہ ٹیسٹ اور ون ڈے پر ڈیبیو سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں،

پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، نظم الحسن

عابد علی نے اس سال مارچ میں ون ڈے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف بھی سنچری اسکور کي تھی جب کہ عابد علی کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے بابراعظم نے بھی 118 بالز پر 101 رنز بناتے ہوئے ہوم گروانڈ پر پہلي اور مجموعي طور پر اپني تيسري سنچری اسکور کی۔ کھيل کے اکٹتام پر پاکستان نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔

18 سالہ لڑکی، لڑکا بن گئی، والدین کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

ذرائع کےمطابق اس قبل ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور دھننجیا ڈی سلوا کے سنچری اسکور کرنے کے بعد سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی تھي۔

احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

پاکستان اور سري لنکا کے درميان راولپنڈی ٹیسٹ کے چار دنوں میں بارش، گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے- پہلا ٹيسٹ ڈرا ہونے کے بعد آئي سي سي نے ٹيسٹ چمپين شپ کے 20 ، 20 پواہنٹس دونوں ٹيموں کو دے دئيے ہيں۔

Comments are closed.