ٹیسٹ میچ، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 239 رنز بنا کر آؤٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں239 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور فالو آن سے بچ گئی ہے۔

بالرز کے بعد قومی بلے بازوں نے بھی دھوکا دیا اور نصف ٹیم ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوئی۔ اظہر علی اور محمد عباس نے پانچ، پانچ رنز بنائے۔ فواد عالم نو اور حارث سہیل تین رنز پر ہمت ہار گئے۔ یاسرشاہ بھی چار رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔ عابد علی نے25 اور شان مسعود نے دس رنز بنائے۔

قومی ٹیم نے آج تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 30 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا ،صرف 80 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، شان مسعود10، عابد علی25، محمد عباس اور اظہر علی5،5حارث سہیل3 جبکہ فواد عالم نے 9 رنز بنائے۔

فہیم اشرف اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور دونوں کی شراکت داری میں ایک سو سات رنز بنے۔فہیم اشرف کی اننگز نے اطمینان سے کیویز بالر کو پریشانی میں ڈالے رکھا۔ آل راونڈر نے اکانوے رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان نے بھی مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیا۔ انہوں نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں چار سو اکتیس رنز بنائے تھے اور اب کیویز کو192 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے روز کھیل کے آغاز پر پاکستان نے ایک وکٹ پر30 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔ عابد علی 39 کے مجموعی اسکور پر جیمی سن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

نائٹ واچ مین محمد عباس بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور43 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ سینئر بیٹسمین اظہر علی51 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ایک رن کے اضافے سے حارث سہیل بھی آؤٹ ہو گئے۔ 80 کے اسکور پر چھٹی وکٹ گر گئی جب فواد عالم وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی طرف سے کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ اوپنر شان مسعود10 اور عابد علی 25 رنز بنا سکے۔ محمد عباس اور اظہر علی نے پانچ پانچ رنز بنائے۔ حارث سہیل تین اور فواد عالم نو رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن 129 رنز اور بے جے واٹلنگ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے،

کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے کوئی ٹیم کو سنبھالا اوردونوں نے 107 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور کپتان محمد رضوان 71 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ تاہم فہیم اشرف ڈٹے رہے اور انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا جس کی بدولت پاکستان فالو آن سے بچ گیا، انہوں نے 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 91 رنز بنائے، جبکہ یاسر 4 اور شاہین آفریدی 6 رنز بنا سکے۔اس طرح پوری قومی ٹیم 239 رنز پر آؤٹ ہو گئی،نیوزی لینڈ کو 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کیویز کی جانب سے جیمیسن نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی،ٹم ساؤتھی، بولٹ اور ویگنرنے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رنز اسکور کیے تھے جس کی جواب میں پاکستانی ٹیم نے 239 رنز بنائے۔پاکستانی کی اوپننگ بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تاہم مڈل آرڈر نے مجموعی اسکور کو بہتر کیا اور پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف فالو آن بچالیا لیکن اب بھی نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلی اننگز میں پاکستانی فیلڈرز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کھلاڑیوں کو رنز اسکور کرنے سے روکنا ہوگا ورنہ نیوزی لینڈ کو 192 رنز کی برتری پہلے ہی حاصل ہے اگر نیوزی لینڈ نے 200 سے زیادہ رنز بنالیے تو قومی ٹیم کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی

Shares: