کیا پتہ قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں شگفتہ اعجاز

0
150

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ کیا پتہ قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں۔

باغی ٹی وی : سینئیر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے تصویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف ادیب مستنصر حسین تارڑ کی ایک تصویراور قول شئیر کیا ہے-

قول کچھ یوں ہے کہ کیا پتا قیامت گزر چکی ہو اور ہم جہنم میں رہ رہے ہوں- شگفتہ اعجاز کی جانب سے شئیر کئے گئے اس قول پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں-

ایک محمد علی نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر قیامت آگئی ہوتی تو اب تک تمام حوریں میرے آس پاس ہوتی، ابھی تو صرف ایک ہی بیگم سے گزارا چل رہا ہے میں تو حوروں کے لالچ میں مسلمان بنا بیٹھا ہوں-

ایک اور صارف نے لکھا کہ نہیں یہ جہنم نہیں ہےکیونکہ مکمل طور پر آگ ہے، یہ دنیا ہے جہاں ابھی بھی ہمارا امتحان چل رہا ہے۔‘

شگفتہ اعجاز کی پوسٹ پر ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ہمیں جہنم سے بچائے، آمین۔

ایک صارف نے لکھا کہ نہیں گزری ورنہ ہم آئل میں فرائی ہو رہے ہوتے ہاں اگر گزر گئی ہے تو ہم جنت میں ہیں کیونکہ اللہ پاک کی رحمتیں ہم نا شکروں پر بہت ہیں-

ایک صارف نے کہا کہ کبھی کبھی میں بھی یہی سوچتی ہوں-

ایک صارف نے کہا کہ اللہ کی رحمت پر یقین کریں اور یقین رکھیں قیامت آئے گی-

ایک صارف نے لکھا کہ اللہ پاک ہم سب پر اپنا کرم اور اپنا رحم فرمائے-

Leave a reply