تیز رفتار ٹرک نے دو گاڑیوں کو کچل ڈالا،12 افراد کی موت

تیز رفتار ٹرک نے دو گاڑیوں کو کچل ڈالا،12 افراد کی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹرک نے دو مسافر گاڑیوں کو کچل ڈالا

حادثے میں 12 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ لدھا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے دو مسافر گاڑیوں کو کچل ڈالا، حادثے میں مرنے والوں میں سے نو افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں،ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تمام افراد سرگودھا میں درگاہ پر حاضری کے بعد واپس آ رہے ہیں.

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، دوسری جانب پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ تھانہ کوٹ لدھا میں درج کر لیا ہے، مقدمے میں قتل، غفلت اور تیز رفتاری کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کیخلاف درج کیا گیا

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

Comments are closed.