تیزاب کی کھلے عام خرید و فروخت،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں تیزاب کی کھلے عام خرید و فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ و دیگر حکام کو نوٹسز جاری کردیئے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تیزاب کہاں فروخت ہو رہا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بازاروں میں کھلے عام آج بھی بک رہا ہے،

پشاور میں سفاک ملزم نے اپنی اہلیہ اور 3 بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا

عدالت نے کہا کہ واش روم اور کپڑے دھونے میں بھی تیزاب استعمال ہوتا ہے،وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایسا تیزاب جس سے انسانی جسم جھلس جائے، پابندی چاہتے ہیں،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ تیزاب کی کھلے عام فروخت تو صوبائی معاملہ ہے،

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ صوبائی حکومت معاملے کو دیکھے،وکیل نے کہا کہ تیزاب گردی روکنے سے متعلق 2011 کی قانون سازی بے کارثابت ہوئی،

عدالت نے وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے فریقین کو 10 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

سینے کی جلن ومعدے میں تیزابیت کم کرنے کیلیے یہ دوائی مت کھائیں، ڈریپ کی وارننگ

Shares: