اہلیہ پر تیزاب پھینکنے والے سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر ہوئی سماعت

0
104
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں اہلیہ پر تیزاب پھینکنے والے سزائے موت کے مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی

وکیل مجرم نے عدالت میں کہا کہ گواہان کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تیزاب پھینکنے سے مجرم کی بیوی جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوئیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ تفتیش سے کیس کے حقائق خراب نہ ہوں تو مسئلہ نہیں ہوتا،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف تین رکنی بنچ ہی اپیل سننے کا مجاز ہے، عدالت نے کیس تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دی ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی ببچ نے سماعت کی

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

قبل ازیں لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے 2 افراد کو عمر قید، 21، 21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو عمر قید، 21، 21 سال قید کے علاوہ 42 ، 42 لاکھ دیت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنایا ،مقدمے کے مطابق ملزمان نے شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا ،عدالت نے ملزمان محمد احمد اور شاہ نواز کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی، ملزمان نے شادی سے انکار پر تیزاب سے بھرا جگ مدعیہ پر پھینکا تھا

Leave a reply