تیز گام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے ملتان میں تیز گام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ،سجانپور کے قریب ٹریک پر فش پلیٹ کھلی ہوئی تھی ،ٹرین کی آمد سے چند لمحے قبل پٹرولنگ آفیسر نے فش پلیٹ کھلی دیکھی ،تیز گام ایکسپریس کو کریکر فائر کرکے روکا گیا
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
مرمت کے بعد ٹریک بحال کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین راولپنڈی روانہ ہو گئی،
وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت
ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان
واضح رہے کہ رحیم یار خان میں دو روز قبل بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ،ٹرین کی بوگیوں میںآتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کے مقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،