تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ،بچوں سمیت31 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں فائرنگ سے 31 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں ہوئی۔

باغی ٹی وی : تھائی لینڈ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ سابق پولیس افسرنے کی ، جس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔


حملہ آور نےڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کی اورچاقو سے بھی حملہ کیا۔

بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ میں پری اسکول چائلڈ ڈے کیئر سنٹر میں ایک سابق پولیس افسر کے بندوق اور چاقو سے حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبہ نونگ بوا لامفو میں حملے کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور بڑے بھی شامل ہیں۔

شمالی کوریا نے دو اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے بچوں اور بڑوں کو گولی مار کر زخمی کیا اور اب فرار ہے۔ حملے کی وجہ واضح نہیں ہے اس افسر کو حال ہی میں برطرف کر دیا گیا تھا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اسے آخری بار سفید چار دروازوں والا ٹویوٹا پک اپ ٹرک چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس میں بینکاک رجسٹریشن پلیٹس تھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، نونگ بوا لامفو صوبے کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں۔

تھائی لینڈ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ 2020 میں ایک فوجی نے ناخون رتچاسیما شہر میں 21 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا۔

امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی

Comments are closed.