تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد شریف بنگلانی کو قمر چولیانی نے کاروکاری کے تنازعہ پر قتل کیاہے

تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدودمیں چور کی لاش برآمد ہوئی ہے ، گاؤں سہراب بجارانی مین چور چوری کے ارادی سے قمر چولیانی کے گھر میں داخل ہوئے تو گاؤں والوں کو پتاچلا کہ چور داخل ہوئے ہیں تو دونوں کی طرف سے شدید فائرنگ ہوئی اور جس کے نتیجے میں ایک چور محمد شریف بنگلانی کی لاش بر آمد ہوئی ہے

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اورکرم پور ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش وارثوں کے حوالے کر دی گئی

تھانہ جمال پولیس مزید اس کی تحقیقات کر رہی ہے، اس واقعہ کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہواہے کہ محمد شریف بنگلانی کو قمر چولیانی نے کاروکاری کے تنازعہ پر قتل کیاگیا ہے

Leave a reply