حافظ آباد تھانہ سکھیکی پولیس 3 رکنی بین الضلاعی مویشی چور گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی ، عرفان اور محسن شامل ہیں۔گرفتار گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 7 مویشی برآمد کر لئے گئے۔

پولیس نے گینگ سے مویشی چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان حافظ آباد پولیس کو 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔گرفتارملزمان نے دوران تفتیش دوسرے اضلاع میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Shares: