ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس کا گرینڈ آپریشن 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار*
تفصیلات کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزمان میاں خان اور اعظم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری ملزمان نے گاوں جسلانی کی حویلی سے ایک لاکھ روپے مالیت کی 3 بکریاں اور 1 بکرا چوری کیا اور فرار ہو گئے تھے۔ دونوں اشتہاری ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا، اشتہاری ملزمان سے مزید تفتیش جاری،
مزید کاروائی میں تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان ضیغم عباس اور عمیر ارشاد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے پتنگ فروشی کا خطرناک دھندہ کرنے والے ملزم عارف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 150 پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد ہوئی، ملزم عارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش، نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان۔

ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے جس کو نبھانے میں دن رات کوشاں ہیں۔ اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے اور پتنگ فروشوں کی گرفتاریاں ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت پر عمل پیرا ہیں۔

Shares: