کوئٹہ :شکریہ کپتان:سینیٹ کا ٹکٹ آپ کی امانت:دل لگا کرکروں گا کام،خوشحال ہوگا بلوچستان:اہم رہنما کااعلان ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی اور سماجی کارکن عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف کا سینٹ کا ٹکٹ ملنے کے بعد علاقے میں ترقیاتی کاموں کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا ہے.

الیکشن کمیشن بلوچستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی قیادت کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں وہ اپنی صلاختوں کو بروئےکار لاتے ہوئے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو ایک نئی سطح پر لے جائیں گے.

عبدالقادر گزشتہ آٹھ سال سے تحریک انصاف سے وابسطہ ہیں اور انہوں نے 2017 میں تحریک انصاف کے تاریخی دھرنے کو کامیاب کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا تھا.

عبدالقادر نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات ایوان بالا میں تحریک انصاف کی برتری ثابت کر دیں گے اور گزشتہ سالوں میں جو اہم قانون سازی اپوزیشن کی بددیانتی کی وجہ سے نہیں ہو سکی وہ خوش اسلوبی سے انجام پائے گی.

انہوں نے کہا سینٹ کے انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرانے سے ماضی میں کی گئی خریدوفروخت کا سلسلہ رک جائے گا اور تمام امیدوار پارٹی ڈسپلن کے مطابق اور میرٹ پر ہی منتخب ہو سکیں گے.

عبدالقادر نے کہا کہ بلوچستان سے پڑھے لکھے اور روشن خیال لوگوں کو ایوان بالا میں لانے سے صوبے کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا. اور اس کا سہرا بھی وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلی جام کمال اور پارٹی کی اعلی قیادت کو جائے گا.

عبدالقادر نے جو خود تعمیراتی شعبے سے وابسطہ ہیں کہا کہ خکومت نے تعمیراتی شعبہ کو انڈسٹری کا درجہ دے کر ملکی معیشت میں استحکام پیدا کیا. اور یہی وہ شعبہ ہے جو درپیش معاشی چیلنجز سے ملک و قوم کو نکال لے گا.

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے وژن سے سو فیصد متفق ہیں اور ماضی میں کی گئی کرپشن اور غلطیوں کو ٹھیک کرنے کی خاطر پارٹی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں.

Shares: