شکریہ عمران خان قوم پرسینیٹروں کا بوجھ کم کرنے کا:سینیٹ کا سائزکم کرنے کی تیاریاں

0
44

اسلام آباد :شکریہ عمران خان قوم پرسینیٹروں کا بوجھ کم کرنے کا:سینیٹ کا سائزکم کرنے کی تیاریاں ،اطلاعات کے مطابق سینیٹر جاوید عباسی کا سینیٹ کی نشستیں100کرنے سے متعلق آئینی ترمیم آئندہ ہفتے منگل کو ایوان میں لانے کا اعلان سن کرپاکستانی حیران ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق فاٹا کے خیبرپختوںخواہ میں انضمام کے بعد سینیٹ کی کل نشستیں کم کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سینیٹر جاوید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ میں سابق فاٹا کی 8 نشستوں کی تقسیم سےمتعلق چیئرمین سینیٹ کےخط پر بحث کی گئی۔ اس دوران بتایا گیا کہ چیئرمین سینیٹ نے بھی 8 کی 8 نشستوں کی تقسیم کی بات کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اجلاس میں شریک سیکریٹری قانون و انصاف نے کہا کہ چونکہ چیئرمین صاحب نے فاٹا کی نشستوں سے متعلق ایک خط لکھا ہے، اور یہ ابھی بل کی شکل اختیار نہیں کیا،اس لیے اس حوالے سے ابھی رائے نہیں دے سکتے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کمیٹی کے سربراہ جاوید عباسی نے کہا کہ پیر کو ہم سینیٹ کی نشستیں 100 کرنے سے متعلق چیئرمین سینیٹ سے میٹنگ کرینگے۔ اگر کسی کو سینیٹ کی نشستیں 100 کرنے پراعتراض نہ ہوا تو بل اسی دن ڈرافٹ کرلیں گے۔اس اجلاس میں یہ بھی گفتگو ہوئی کہ سینیٹ کی نشستیں 100 کرنے سے متعلق آئینی ترمیم منگل کوایوان میں لے آئیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ ہاوس اس وقت کل 104 نشستوں پر مشتمل ہے۔سینیٹ میں چاروں صوبوں کو برابر نمائندگی حاصل ہے، جبکہ سابقہ فاٹا کو بھی سینیٹ میں نمائندگی دی گئی تھی۔

تاہم فاٹا کے خیبرپختونخواہ میں انضمام کے بعد اب سینیٹ میں ہر صوبے کو 25 نشستیں دے کر کل نشستیں 100 کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سینیٹ انتخابات میں چند ہی ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔

امکان ہے کہ فروری کے آخر یا مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان 104 کی بجائے 100 نشستوں پر مشتمل ہوگا۔

Leave a reply