کراچی: میں جبیت گئی ماہرہ خان کے اس جواب پر ہوئی کوئی حیران دکھائی دے رہاہے. پاکستان کی معروف اور نرم مزاج اداکارہ نے اپنے اوہر ہونے والی تنقید کے بارے میں‌ بہت مثبت جواب دے کر سب کو حیران کردیا . سنئیرز کی تنقید پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرمعروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارا مستقبل ہے۔

فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کے حوالے سے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اسےاس پر مجھے فخر ہے اور میں اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں اپنے سینئر اداکاروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور دوسری اداکاراؤں کے لیے راستہ بنایا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے وہی کیا جو میں نے سوچا تھا اور جو میں حاصل نہیں کر سکی اس کی مجھے تکلیف بھی نہیں ہے۔پاکستانی اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انڈسٹری ہماری ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ نفرت بھری دنیا میں ہم محبت کا انتخاب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ماڈل ہیں اور انہیں اس عمر میں ہیروئن کا نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔جس پر ماہرہ ‌خان کافی دنوں سے خاموش تھیں لیکن حالیہ مثبت جواب نے ماہرہ خان کو پھرممتاز کردیا ہے.

Shares: