شکریہ!عرب امارات : سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کےلیے امداد بھیج کرآپ نے خدمت انسانیت کی روایت کوقائم رکھا،مبشرلقمان

0
29

لاہور:شکریہ:عرب امارات سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کےلیے امداد بھیج کرآپ نے خدمت انسانیت کی روایت کوقائم رکھا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اورسیلابی پانی کی وجہ سے مشکل سے دوچارافرادکوانسانی بنیادوں پرعرب امارات نے بہت بڑی امداد کا اعلان کیا ہے ، مشکل کی اس گھڑی میں عرب امارات کی طرف سے اس امدادپرسنیئرصحافی مبشرلقمان نے عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے

سنیئرصحافی مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرعرب امارات کی حکومت کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہےکہ عرب امارات کی حکومت نے سندھ اوربلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی اورغذائی امداد بھیج کرخدمت انسانیت کے حوالے سے اپنی کوششوں کوحقیقت میں شکل دے کریہ ثابت کردیا ہے کہ عرب امارات کی انسانیت سے محبت ، مظلوموں کی حمایت اورپریشان حال لوگوں کی مدد ان کا خاصا بھی ہے اوران کی اسلامی اورخاندانی اقدار بھی ہیں

 

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عرب امارات کی یہ خوبیاں ہی ان کو ممتاز کرتی ہیں اورانہیں خوبیوں کی بنیاد پردل سے ان کے لیے شکریے کے الفاظ نکلتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ عملی امداد سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ کام بولتے ہیں صرف وعد ووعید سے کام نہیں چلتا ،

مبشرلقمان نے عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی روایت کوبرقراررکھ کریہ ثابت کردیا ہے کہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ خصوصی محبت رکھتا ہے اوریہاں کی عوام کی دل میں بہت زیادہ محبت ہے

Leave a reply