اللہ کا شکر ہے درندہ گرفتار ہوگیا، سرعام پھانسی دے کر نشان عبرت بنانا چاہیے،وزیراعظم بھی یہی چاہتے ہیں : فیصل جاوید

0
59

اسلام آباد : اللہ کا شکر ہے درندہ گرفتار ہوگیا، سرعام پھانسی دے کر نشان عبرت بنانا چاہیے،وزیراعظم بھی یہی چاہتے ہیں،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے یہ درندہ گرفتار ہوگیا، ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔

ملزم کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے، سخت سے سخت سزاؤں کا ایک جامع قانون تیار کرلیا گیا ہے اور جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

 

 

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پراسیکیوشن میں ایک فیصد بھی نااہلی اور کوتاہی نہیں ہوگی، ایسے مجرموں کو سخت سےسخت سزا ملنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گِل نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق پوری سزا ملے گی، پولیس کی کارکردگی بہت اچھی رہی لیکن مزید بہتر بھی ہوسکتی تھی۔

خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔واقعے میں 2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا جس کے بعد ملزمان سڑک کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Leave a reply