کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے 32 اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کامیابی کے ساتھ پُرامن حالات میں اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں اور آج کا دن بلوچستان کی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے جس دن دہشت گردوں کے خلاف بلوچ عوام نے عزم مصمم کے ساتھ اپنا اظہارووٹ استعمال کیا

فرح عظیم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ صوبے میں الیکشن کامیابی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا اور کوئی بڑے سانحہ کے شکار ہونے سے بچ گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر وہ بلوچستان حکومت ، بلوچ عوام اور ان سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے انتخابات کو پُر امن بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے

 

b

یاد رہےکہ کل کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا تھا کہ صوبے کے 32 اضلاع میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ انتخابات میں حکومت کسی قسم کی مداخلت کر رہی ہے۔

کوئٹہ کے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سیکرٹری بلدیات دوستین جمالدینی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے جسے حل کر رہے ہیں۔

انہوں نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2013 کے بعد صوںے میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں، ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے آزادانہ گھروں سے پولنگ اسٹیشنوں تک آئے۔

کل ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ضابطہ اخلاق طے پایا گیا ہے،اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام اضلاع کے قبائلی معتبرین سےملاقاتیں بھی کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا عمل ترتیب دے دیا گیا ہے۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرائیں گے اور امیدواروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ اور سی سی پی او آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کیا جا چکا ہے۔

آج انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج کے انتخابات کو پُرامن طور پرانجام پانے میں بھرپورکردار ادا کیا

Shares: