ٹھپہ سسٹم ختم ہوگا، ایک امیدوارکا ایک ووٹ کاسٹ ہوگا، شبلی فراز

0
51

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا یہ مشین ان کی ریکوائرمنٹ پر پوری کرتی ہے کہ نہیں، ہم نے جو مشین بنائی ہے اس میں ساری ریکوائرمنٹس کو سمویا گیا ہے، فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے، اب آر ڈی ایس کا نظام ختم ہوگیا ہے، ایک ہی وقت میں‌اس پر بہت زیادہ لوڈ ڈالا گیا تھا، پورے ملک سے اس میں رزلٹ آرہے تھے.

اس مشین کے آنے سے گھر میں جا کر ٹھپے نہیں لگائے جا سکیں گے، ایک شخص اس کو بار بار دبا نہیں سکے گا، اس پر پہلے ٹرائل کیا جائے گا، ایک امیدوار پہلے ووٹ ڈالے گا، پھر دوبارہ اسی امیوار کا ووٹ نہیں ڈالا جا سکے گا، اس کا نادرا سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، یہ کمپیوٹرائزڈ مشین ہے، الیکشن والے دن الیکشن کمیشن کو بھی نہیں پتہ ہوگا کہ کونسی مشین کس حلقہ میں جائے گی، اس کو رینڈم پورے سسٹم کے تحت کیا گیا ہے، جس میں کسی کو پتہ نہیں ہوگا.

Leave a reply