ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کاایکشن ، عوام کوکم قیمت پر آٹے کی فراہمی شروع

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ڈپٹی کمشنر کا ایکشن ، عوام کوکم قیمت پر آٹے کی فراہمی شروع
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آریسر نے کاروائی کر کے فلورز ملز، آٹا چکیوں اور مختلف دکانوں پر چھاپے مارے ،مہنگا آٹا فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیئے ،جس کے بعد ٹھٹھہ کی غریب عوام کو سستے آٹے کی رسائی کو ممکن ہوئی ،اب عام دکانوں پر 120 اور 130 میں آٹا غریبوں کو دستیاب ہے،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوخراج تحسین پیش کیا اوراگرڈپٹی کمشنر اسی طرح قانون کی عملداری کراتے ہوئے اسی طرح ایکشن لیتے رہے اور کام کرتے رہے تو ضلع ٹھٹھہ کی غریب عوام آپ کو دعائیں دیں گے، آٹے کی کم قیمت کی وجہ سے غریب عوام نے ڈی سی ٹھٹھہ کو مبارک باد اور ویلڈن کہا.

Leave a reply