ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ)سندھ بنک اے ٹی ایم میں نوسربازعورت نے سادہ لوح لوگوں کولوٹ لیا
تفصیلات کے مطابق سندھ بنک ٹھٹھہ برانچ کے اے ٹی ایم میں فراڈی عورت نے غریب زکواۃ ہولڈروں کو لوٹ لیا،دھوکے سے رقم نکال کر 9 افراد کے اے ٹی ایم کارڈ بھی لے اڑی،
حیدرآباد روڈ پر واقع سونڈہ شہر کے قریبی گاؤں حاجی خمیسو خاصخیلی کے رہائشی 60سالہ بوڑھاشخص جو دونوں آنکھوں سے محروم شخص خان بہادر خاصخیلی نے ٹھٹھہ میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک بہت ہی غریب اور مفلس بینائی سے محروم معزور شخص ہے اور وہ حکومت سندھ سے ماہوار زکواۃ کا وظیفہ بذریعہ اے ٹی ایم سندھ بنک کے اے ٹی ایم سے نکال کر حاصل کرتا ہے،
اس سلسلے میں عید سے دو دن قبل وہ رقم نکالنے کے لیئے سندھ بنک کے اے ٹی ایم پہنچا تو وہاں بتایا گیا کہ اے ٹی ایم مشین خراب ہے،اور اس موقع پر ایک عورت وہاں پر موجود تھی جو مستری لے کر آئی اور اے ٹی ایم بنوا کر درست کرایا اور بعد میں بنک مینیجر اور اس عورت نے سب سے اے ٹی ایم کارڈ لے کر اے ٹی ایم مشین میں اندر جا کر دروازہ بند کرلیااس نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ہماراوظیفہ 14 ہزار آیا تھا اور وہاں موجود 9 افراد کے پیسے فی آدمی 14 ہزار اور کارڈ لے کر دوسرے دروازے سے فرار ہوگئے،
انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہم بہت تکلیف دہ زندگی گذار رہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اب بنک مینیجر کہہ رہا ہے کہ وہ عورت دادو کی تھی اور آپ خود جا کر ڈھونڈو، متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے.